بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستانی سیاست کے ذریعے تقسیم کرنے سے وہاں پر ہمارے منتخب ارکان پارلیمنٹ اور دیگر کونسلرز وغیرہ کے الیکشن متاثر ہوں گے، چوہدری خادم حسین

بدھ 30 مئی 2018 14:21

اسلام آباد۔ 30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری خادم حسین نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستانی سیاست کے ذریعے تقسیم کرنے سے وہاں پر ہمارے منتخب ارکان پارلیمنٹ اور دیگر کونسلرز وغیرہ کے الیکشن متاثر ہوں گے‘ جہلم سمیت دیگر حلقوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ الیکشن ملتوی کرانے کی کوشش ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر چوہدری خادم حسین نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے حوالے سے وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کے درمیان خوش اسلوبی سے معاملات طے کرانے پر سپیکر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ تارکین وطن کو ووٹ کا حق ملنا چاہیے مگر بیرون ملک پاکستانیوں کو سیاسی تقسیم کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے اعتماد کی وجہ سے ہی وہاں پر ہمارے منتخب نمائندوں کی ایک کثیر تعداد ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلقوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ الیکشن ملتوی کرنے کی کوشش ہے۔