تاپسی پنوکا نواز الدین صدیقی کیساتھ کام کرنے سے انکار

بدھ 30 مئی 2018 15:37

تاپسی پنوکا نواز الدین صدیقی کیساتھ کام کرنے سے انکار
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنو نے کاسٹنگ ڈائریکٹر ہنی تریہن کی کرائم تھرلر فلم میں نواز الدین صدیقی کیساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کاسٹنگ ڈائریکٹر ہونی تریہان فلم ’’ریئس‘‘ اور ’’تلوار‘‘ کے بعد ایک اور کرائم تھرلر فلم بنا رہے ہیں جس کیلئے نوازا لدین صدیقی کو کاسٹ کر لیا گیا جبکہ فلم کے فیمیل کردار کیلئے جب تاپسی پنو سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے نواز الدین صدیقی کیساتھ کام نہ کرنے کیوجہ سے فلم کا حصہ بننے سے انکار کر دیا،تاپسی پنو فلم ’’ملک‘‘ ،’’سورما‘‘ اور ’’من مرضیاں ‘‘ میںجلوہ گر ہوںگی۔

متعلقہ عنوان :