کشمیر میں فوج کے ہاتھ باندھنے کا سوال ہی نہیں: راجناتھ سنگھ

حکومت علیحدگی پسندوں سے بات چیت کرنے کو تیار ہے مگر اس کیلئے سازگار ماحول ہونا ضروری ہے :صحافیوں سے گفتگو

بدھ 30 مئی 2018 15:39

لکھنؤ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں وادی کشمیر میں امن چین میں روکاوٹ پہنچانے والی کسی بھی کوشش کا سیکیورٹی فورسز منہ توڑ جواب دیں گے بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ نے کہا کہ رمضان المبارک کے نام پر سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں کو قطعی باندھا نہیں جاسکتا وادی میںا من چین برقرارکھنا سیکیورٹی فورسز کی ترجیح ہے اور اگر کسی نے اس میں خلل پہنچانے کی کوشش کی تو اسے کرارا جواب ملے گا ہم نے ایسا کیا بھی ہے انہوں نے کہا کہ حال ہی مٰن پانچ جنگجوؤں کو ہلاک کردیا انہوں نے کہا کہ حکومت علیحدگی پسندوں سے بات چیت کرنے کو تیار ہے مگر اس کے لیے سازگار ماحول کا ہونا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر میںا من کے قیام کے لئے بھارتی حکومت تمام تر اہم اقدامات کررہی ہے انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کیساتھ تعلقات میں بہتری کا خواہاں ہے تاہم اسکے لئے پڑوسی ممالک کو بھی مثبت روئیے کا مظاہرہ کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیر میں قیام امن کیلئے علیحدگی پسندوں سے بھی بات چیت کرنے کو تیار ہی