تاپسی پنوکا نواز الدین صدیقی کے ساتھ کام کرنے سے انکار

بدھ 30 مئی 2018 22:50

تاپسی پنوکا نواز الدین صدیقی کے ساتھ کام کرنے سے انکار
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنو نے کاسٹنگ ڈائریکٹر ہنی تریہن کی کرائم تھرلر فلم میں نواز الدین صدیقی کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کاسٹنگ ڈائریکٹر ہونی تریہان فلم ’’ریئس‘‘ اور ’’تلوار‘‘ کے بعد ایک اور کرائم تھرلر فلم بنا رہے ہیں جس کے لئے نوازا لدین صدیقی کو کاسٹ کر لیا گیا ہے جبکہ فلم کے فیمیل کردار کے لئے جب تاپسی پنو سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے نواز الدین صدیقی کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ سے فلم کا حصہ بننے سے انکار کر دیا۔ تاپسی پنو فلم ’’ملک‘‘ ،’’سورما‘‘ اور ’’من مرضیاں ‘‘ میں جلوہ گر ہوںگی۔

متعلقہ عنوان :