یوکرائن میں روسی صحافی کا بہیمانہ قتل

بدھ 30 مئی 2018 22:46

کیف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) یوکرائین میں روسی صحافی کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرائن میں ایک روسی صحافی آرکاڈی ببچینکو کو مشرقی یوکرائن میں گولی مار دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ ببچینکو کو زخمی حالت میں گھر سے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ حکام کا خیال ہے کہ ممکنہ طور پر اس واقعے کا تعلق ان کے پیشہ ورانہ کام سے ہے۔ اکتالیس سالہ ببچینکو 1990 اور 2000 کی دہائیوں میں چیچنیا کی جنگ لڑ چکے تھے۔ تاہم بعد ازاں ایک معروف صحافی بننے کے بعد وہ روسی حکومت کے ناقد بن گئے تھے۔ انہوں نے دھمکیوں کے بعد 2017 کے اوائل میں روس سے نقل مکانی کر لی تھی۔