یمن، خصوصی فورس کے کمانڈر قاتلانہ حملے میںجاں بحق،حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے فرار

بدھ 30 مئی 2018 22:36

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) یمن میں خصوصی فورس کے کمانڈر کرنل حود صالح المارم قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے،موٹر سائیکل سوار حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن کے شہر ابیان میں خصوصی فورس کے کمانڈر کرنل حود صالح المارم قاتلانہ حملے میں ہلاک ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ نا معلوم موٹر سائیکل سوار وں نے کرنل صالح پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔اس واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے ۔