پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں5ارب32کروڑ روپے سے زائدکی کمی

کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت11.16فیصدزائدجبکہ49.40فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا

بدھ 30 مئی 2018 17:39

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں5ارب32کروڑ روپے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں دوروزہ تیزی کے بعد کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کو اتار چڑھائو کے بعد مندی رہی اور کے ایس100انڈیکس42600کی نفسیاتی حد سے گرگیا،سرمایہ کاری مالیت میں5ارب32کروڑ روپے سے زائدکی کمی ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت11.16فیصدزائدجبکہ49.40فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

حکومتی مالیاتی اداروں مقامی برکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنزکی جانب سے بینکنگ، توانائیاور فوڈ سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 42774پوائنٹس کی بلد سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیا تاہم سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 42337پوائنٹس کی نچلی سطح پر دیکھا گیا تاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے بینکنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی ایک بار پھر42500کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس76.26پوائنٹس کمی سی42546.48پوائنٹس پر بندہوا۔بدھ مجموعی طور پر338کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا، جن میں سی167کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں اضافہ،147کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں کمی جبکہ24کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں5ارب32کروڑ23لاکھ 46ہزار718روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر88کھرب55ارب46کروڑ93لاکھ56ہزار925روپے ہوگئی۔

بدھ کو13کروڑ37لاکھ30ہزار140شیئرزکا کاروبار ہواجومنگل کی نسبت1کروڑ34لاکھ29ہزار140شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھائو کے حساب سے آئس لینڈکے حصص سرفہرست رہے، جس کے حصص کی قیمت43.70روپے اضافے سی1068.70روپے اورانڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت23.20روپے اضافے سی487.30روپے ہوگئی۔نمایاں کمی یونی لیور فوڈزکے حصص میں ریکارڈ کی گئی، جس کے حصص کی قیمت434.95روپے کمی سی8264.05روپے اورصنوفی ایونٹس کے حصص کی قیمت23.55روپے کمی سی1180.02روپے ہوگئی۔

بدھ کو بینک آف پنجاب کی سرگرمیاںایک کروڑ12لاکھ46ہزار500شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں، جس کے شیئرزکی قیمت13پیسے اضافے سی12.07روپے اورفیصل بینک کی سرگرمیاں95لاکھ59ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبرپررہیں، جس کے شیئرزکی قیمت30پیسے اضافے سی24.80روپی پر بندہوئی۔بدھ کوکے ایس ای30انڈیکس57.39پوائنٹس کمی سی20835.64پوائنٹس، کے ایم آئی30انڈیکس112.11پوائنٹس اضافے سی72435.91پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس21.74پوائنٹس کمی سے 31159.70پوائنٹس پر بندہوا۔