گردشی قرضہ573ارب سے بڑھنا بیڈ گورننس کی انتہاہے ،میاں کامران سیف

بدھ 30 مئی 2018 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ گردشی قرضہ 573ارب سے بڑھنا بیڈ گورننس کی انتہا ہے عوام یہ جاننا چاہتے ہیں کہ بجلی بل اور بجلی بلوں میں ٹیکسوں کی اربوں روپے ماہانہ وصولی کی جانے والی رقم کہاں جارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

میاں کامران سیف نے کہا کہ حکومتی بڑھتے ہوئے گردشی قرضوں کی ادائیگی کیلئے عوام کو سستی بجلی ریلیف میں رکاوٹ پیدا کی جارہی ہے۔ گردگی قرضوں کی عدم ادائیگی کے باعث ملک میں لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہورہا ہے ہے کیونکہ پرائیویٹ پاور پلانٹس واجبات کی عدم ادائیگی پر پیداوار بند کردیتے ہیں اور لوڈ شیڈنگ بڑھ جاتی ہے انہوںنے کہا کہ 573ارب سے زائد گردشی قرضوں کی ادائیگی کیلئے عوام کو بجلی ٹیرف میں ریلیف نہیں دینا چاہتی ۔تاکہ ان گردشی قرضوں کی ادائیگی ہوسکے۔لیکن اس کے باوجود گردشی قرضوں میں اضافہ لمحہ فکریہ اور حکومتی نااہلی ہے۔

متعلقہ عنوان :