روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کل شمالی کوریا کا دورہ کر ینگے

پیانگ یانگ کے جوہری پروگرام اور دو طرفہ تعاون پر بات چیت کریں گے

بدھ 30 مئی 2018 19:57

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف آج جمعرات کو شمالی کوریا کا دورہ کر رہے ہیں،جہاں وہ اس تنہائی کا شکار ملک کے جوہری پروگرام اور دو طرفہ تعاون پر بات چیت کریں گے،یہ بات وزارت خارجہ نے بتائی۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا عوامی جمہوریہ کوریہ کا سرکاری دورہ 31مئی کو ہوگا،یہ بات وزارت خارجہ کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ بیان میں بتائی گئی۔

(جاری ہے)

لاروف اور ان کے شمالی کوریائی ہم منصب دوطرفہ تعلقات،شمالی کوریا کے جوہری پروگرام اور دیگر اہم عالمی مسائل پر بات چیت کریں گے،یہ بات وزارت خارجہ نے بتائی۔ گزشتہ ماہ شمالی کوریا کے وزیرخارجہ ریونگ ہو نے ماسکو میں لاروف سے غیرمعمولی مذاکرات کئے تھے کہ ایسے وقت میں جب پیانگ یانگ عالمی طاقتوں کے ساتھ تعلقات بہتر کر رہا ہے۔ لاروف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان کے درمیان انتہائی اہم اور ڈرامائی سربراہی ملاقات کی تیاریوں کے وقت شمالی کوریا کا دورہ کر رہے ہیں۔