حماس اور اس کے اتحادی گروپ نے اسرائیل پر راکٹ حملوں اور گولہ باری کی ذمہ داری قبول کرلی

بدھ 30 مئی 2018 19:53

غزہ سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) غزہ کے اسلام پسند حکمران حماس اور اس کے اتحادی عسکریت پسند گروپ نے گزشتہ روز اسرائیل پر دن بھر جاری رہنے والے راکٹ حملوں اور گولہ باری کی مشترکہ طور پر ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

(جاری ہے)

حماس اور اسلامک جہاد مزاحمتی شاخوں نے ایک غیر معمولی بیان میں غزہ پٹی کے ارد گرد فوجی ٹھکانوں اور یہودیت پرستوں کی نو آبادیوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے،اس نے کہا ہے کہ یہ حالیہ دنوں میں ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔

دونوں گروپوں نے کہا ہے کہ ان کے لئے تمام آپشنز کھلے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی جرائم برداشت نہیں کئے جاسکتے۔ اسرائیل نے 2008ء سے ابتک ان دونوں گروپوں کے ساتھ تین جنگیں لڑی ہیں۔