آئی جی سندھ نے نواب شاہ میں پولیس اہلکار کی شہادت کا نوٹس لے لیا

بدھ 30 مئی 2018 18:56

آئی جی سندھ نے نواب شاہ میں پولیس اہلکار کی شہادت کا نوٹس لے لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے شہیدبینظیرآباد کے تھانہ ائیرپورٹ کی حدود میں نامععلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے کانسٹیبل علی محمد کی شہادت کے واقعہ پر ڈی آئی جی شہیدبینظیرآباد سے تفصیلی انکوائری رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ پولیس پر حملے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو جلد سے جلد یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں تفتیش کے جملہ پہلوں کع جدید تیکنیکس کی بدولت نتیجہ خیز بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کے لیئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔