عارفوالا، اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر مسیحی جوڑے کا قبول اسلام

بدھ 30 مئی 2018 19:32

عارفوالا۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر مسیحی جوڑے نے اسلام قبول کرلیا ،مدرسہ جامع حنفیہ غوثیہ میں جماعت اہلسنت عارفوالاکے رہنماء پیر اعجاز حسین بخاری کے ہاتھوں پر مسیحی جوڑے سانول اور سائرہ سانول کلمہ طیبہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے ،ان کے نئے اسلامی نام محمداکرم اور فاطمہ بی بی رکھ دئیے گئے ہیں، نومسلم جوڑے نے’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ اسلام قبول کرنے سے انہیں دلی راحت ملی ہے ،انشاء اللہ خالق کائنات کی عبادت اور سرکار دوعالم ﷺ کی پیروی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :