ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کا ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا دورہ

بدھ 30 مئی 2018 18:57

جھنگ۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چنیوٹ میڈم عدیلہ الطاف ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھنگ محمد کاشف، سول جج چنیوٹ تصور حسین اور سول جج جھنگ محمد رفیق نے ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حسن نواز کاٹھیہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ( ایگزیکٹیو ) جیل نے تمام ججوںکاپُروقار استقبال کیا۔ جیل پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ دوران وزٹ انہوں نے خواتین وارڈ، ہسپتال، نوعمر وارڈ اور بارکوں میں اسیران کے مسائل دریافت کئے۔

متعلقہ عنوان :