ایم ڈی واسا کا ڈی سلٹنگ کمپین کا جائزہ

بدھ 30 مئی 2018 18:56

فیصل آباد۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء)منیجنگ ڈائر یکٹر واسا فقیر محمد چو ہدر ی کا ڈی سلٹنگ کمپین کا جائزہ لینے کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈیسلٹنگ کے دوران کیے گئے حفا ظتی اقدا ما ت پر اظہار اطمینان کیا۔تفصیلات کے مطابق، ایم ڈی واسا فقیر محمد چوہدری نے آج سدھو پورہ،صدر بازار غلام محمد آباد اور چینل 3جواد کلب روڈ کے علاقو ں میں ڈیسلٹنگ کے کام کا جائزہ لیا۔

اس موقع پرسٹاف کوہدایات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈی سلٹنگ مہم کے دو ران کسی بھی حا د ثے سے بچنے کے لئے تما م حفا ظتی اقدا ما ت کو یقینی بنا یا جا ئے۔انہو ںنے کہا کہ تما م متعلقہ سب انجینئرز اور سپر وائزر ز کی ذ مہ دا ر ی ہو گی کہ وہ شیڈو ل کی پا بند ی کر یں اور ڈی سلٹنگ کے عمل کو فو ل پر وف بنا ئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈی سلٹنگ کے دو ران سینٹر ی ورکرزکی جا ن کے لئے کسی بھی قسم کا ر سک نہیں لینا چا ہئے۔

ڈسلٹنگ کا عمل شر وع کرنے سے پہلے مضر صحت ز ہر یلی گیسو ں کا اخراج یقینی بنا نے کے لئے کم از کم آ د ھ گھنٹہ پہلے تما م حفاظتی اقدا ما ت کو ملحو ظ ر کھتے ہو ئے مین ہو لز کے ڈھکن اٹھا ئے جا ئیں اور ڈھکن اٹھا ئے ر کھنے کے دوران اس با ت کا خا ص خیا ل ر کھا جا ئے کہ کسی راہ گیر کے گر نے کا احتما ل نہ ہو۔