ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانے کئے جائیں،احمد ارسلان ملک کی افسران کو ہدایت

بدھ 30 مئی 2018 19:20

لاہور۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) موٹروے پولیس لین وائلیشن ، اوورلوڈنگ اور موٹرسا یئکل سواروں کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پرزیرو ٹالیر نس کی پالیسی کو ہر ممکن طریقے سے جاری رکھے گی۔ کم عمر یا لائسنس کے بغیر کوئی بھی شخص قو می شاہرات پر ڈرائیو نگ نہیں کرسکے گا ۔ موٹروے پولیس کا ہر آفیسر بلاخوف وخطر اور بلا امتیاز قوانین کی پابندی کروائے ۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سنٹرل زون احمد ارسلان ملک نے زونل آفس لاہور میں سیکٹر اور بیٹ کمانڈرز کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ ایس ایس پی کا مران عادل ، ایس ایس پی غلام جعفر ، سیکٹر کمانڈر ندیم اشرف وڑائچ بھی اس مو قع پر موجود تھے۔ ڈی آئی جی احمد ارسلان ملک نے افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی گاڑی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی مرتکب ہو اس کے خلاف سخت تر ین کا روائی کی جائے اور ان کو بھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ بند کرد یا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں سیکٹر کمانڈرز کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ روزانہ خود پٹرولنگ کریں اور ٹریفک قوانین کی انفورسمنٹ کو یقینی بنائیں۔ انہوںنے کہا کہ تمام آفیسران بلا خوف وخطر اور بلا امتیاز قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔ جو بھی شخص تیز رفتار ی کا مرتکب ،ہو لین ڈسپلن یا دیگر کسی بھی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کرے اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ بغیر لائسنس ہائی ویز اور موٹرویز پر گاڑی چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی لہذا بغیر لائسنس کوئی نوجوان ڈرائیونگ سیٹ پر نہ بیٹھے ۔ ڈی آئی جی احمد ارسلان ملک مزید کہا کہ موٹروے پولیس کی گاڑ یاں قومی شاہرات پراپنی مو جودگی کو ہر وقت یقینی بنائیں تاکہ ٹر یفک قوانین کے نفاز کے ساتھ ساتھ عوام الناس کی بروقت مددکو یقینی بنایا جاسکے۔ پٹرولنگ معیار کو ہر صورت بہتر سے بہتر کیاجائے۔ انہوں نے مزید کہا پبلک سروس گاڑیوں میں مسافروں کی اوور لوڈنگ کو بھی ختم کر نے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں ۔