اساتذہ اور طلبا کا ایوان کارکنان پاکستان اور ایوان قائداعظم کا دورہ

بدھ 30 مئی 2018 19:20

لاہور۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) ) نیو ایرا پرائمری سکول‘ حاجی کوٹ‘ شاہدرہ کے طلبااور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظم اور مدرسہ روضتہ الاطفال‘ نزد بدھ بازار شیراز ٹائون‘ باگڑیاں کے طلباو طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒشاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین‘ الله بخش روڈ‘ ٹائون شپ اور گورنمنٹ اقرا تحفیظ القرآن‘ ماڈل کالونی‘ کیو بلاک کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 160تھی۔

متعلقہ عنوان :