دریائے سندھ اور غازی بھر وٹھا نہر کے کنارے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر دفعہ 144کا نفاذ

بدھ 30 مئی 2018 20:20

تر بیلا غازی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر ہری پور فیاض علی شاہ کی خصو صی ہدایات پردریائے سندھ اور غازی بھر وٹھا نہر کے کنارے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر دفعہ 144کا نفاذ کر دیا گیا ہے خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف سخت قانو نی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ایس ایچ او تھانہ غازی نعمان جاوید کے مطابق رمضان المبارک میںگرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی عوام نے دریا ئے سندھ کے ساحلوں کا رخ کر لیا ہے جس سے دریائے سندھ اور غازی بھروٹھا نہر میں حادثات اور ڈوبنے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے اور دریا سندھ اورغازی بھروٹھانہر اب تک سینکڑوں انسانوں کو نگل چکی ہیںجس پرڈپٹی کمشنر ہری پور فیاض علی شاہ کی خصو صی ہدایات پر حفاظتی اقدامات کے پیش نظر دفعہ 144کا نفاذ کر کے غازی بھروٹھا نہر اور دریائے سندھ کے کنارے نہانے پر پابندی عائد کر دی ہے تھانہ غازی کے ایس ایچ نعمان جاوید نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس نے دریائے سند ھ اور غازی بھروٹھا نہر میں ڈوبنے کے واقعات میں اضافے کے باعث دریائے سندھ کے کنارے سیکورٹی بڑھا دی ہے رمضان المبارک صبر اور برداشت کا درس دیتا ہے ماہ صیام کے تقدس کے پیش نظر عوام رمضان المبارک کے دوران پولیس کے ساتھ تعاون کریںتاکہ ڈوبنے کے واقعات پر قابو پایا جاسکے اور آئے روز ہونے والی اموات اور حادثات کا سلسلہ تھم سکے ڈی ایس پی غازی شمریز خان کی قیادت میںغازی پولیس ا پنے فرائض بہ احسن سرانجام دے رہی ہے اور عوام کو چاہیے کہ ماہ صیام کے پر امن انعقاد کے لئے پولیس کے ساتھ تعاون کا مظاہرہ کیا جائے گزشتہ سال کی طرح دریائے سندھ کے کنارے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر دفعہ 144کا نفاذ کیا گیا ہے جس پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اور ڈوبنے کے واقعات کو روکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے تاکہ آئے روز ہونے والی اموات اور حادثات کا سلسلہ تھم سکے