پنجاب میں اساتذہ کی 45 سیٹیوں کا خالی ہونا پنجاب حکومت کی تعلیم دشمنی ثابت کرتا ہے، ڈاکٹر مراد داس

بدھ 30 مئی 2018 21:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت تعلیمی دوستی کا بھانڈہ پھوٹ چکا جس کا عملی ثبوت پنجاب میں اساتذہ کی 45 سیٹیوں کا خالی ہونا ہے شعبہ تعلیم کے اربوں روپے کے بجٹ کے باوجود اساتذہ کی سیٹیں خالی ہونا نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے اپنے دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم کافی عرصہ سے نان ٹیچنگ سٹاف بھی بھرتی نہیں کیاجن کی تیرہ ہزار سیٹیں تاحال خالی پڑی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام باشعور ہیں پلوں اور سڑکوں سے اُن کا پیٹ نہیں بڑھے گا عوام کو اپنے بنیادی حقوق چاہیں جبکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے تعلیم اور صحت کے شعبے کو نظر انداز کر کے قوم سے ظلم کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت پنجاب کے عوام کو بنیادی سولتیں دینے میں بُری طرح ناکام ہو گئی ہے۔