ٹھٹھہ ، پی پی پی امیدوار وں کاشیرازی برادران کی پی پی پی میں ممکنہ شمولیت اختیارکرنے پر احتجاج

ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع میں پی پی پی تمام نشستوں پر کامیابی یقینی ہے تو پھر ہمیشہ پارٹی سے غداری کرنے والے شیرازی برادران کو پارٹی میں کیوں شامل کیا جارہا ہے ، ذرائع پیپلز پارٹی امیدواران

بدھ 30 مئی 2018 21:35

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) انتخابی بورڈ کے سامنے پی پی پی امیدوار شیرازی برادران کی پی پی پی میں شمولیت اختیار کرنے پر ڈہال بن گئے ہیں ، بلاول ہائوس کراچی میں ہونیوالے انتخابی بورڈ کے اجلاس میں حیدرآباد ڈویژن کے امیدواروں کے انٹرویوں کے دوران پی پی پی ٹھٹھہ ضلع کے امیدواروں ڈاکٹر عبدالواحد سومرو اور گل محمد سموں نے انٹرویو کے دوران شیرازی برادران کی جانب سے ن لیگ چھوڑ کر پی پی پی شامل ہونیوالے امکانات کو مدنظر رکھتے ہوئے بورڈ کے سامنے احتجاج کیا ہے کہ ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع میں پی پی پی تمام نشستوں پر کامیابی یقینی ہے تو پھر ہمیشہ پارٹی سے غداری کرنے والے شیرازی برادران کو پارٹی میں کیوں شامل کیا جارہا ہے ، ذرائع مطابق انتخابی بورڈ نے دونوں امیدواروں کے موقف کر مسترد کرکے ایجنڈا پر بات کرنے پر زور دیا ہے ، ادہر انتخابی بورڈ کے سامنے ٹھٹھہ ضلع کی 7 حلقوں کیلئے 20 امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائی تھے ، ذرائع مطابق سنیٹر سسئی پلیجو اور غلام قادر پلیجو کے پاس سنیٹری اور ضلعی چیئرمن شپ رکھے کی وجہ سے پارٹی کی ٹکٹ دینے سے سیدھاجواب دیا گیا ہے ، ادھر شیرازی برادران اور پی پی پی قیادت کے درمیان معاملات طے پائے گئے ہیں سجاول اضلاع سے شیرازی برادران کو ایک قومی اسمبلی کے حلقے اور ایک صوبائی حلقے سمیت ٹھٹھہ سے ایک صوبائی اسمبلی کے حلقے سے شیرازی برادران کے امیدوار نامزد کیا جائے گا بدلے میں شیرازی برادران ایک قومی اسمبلی اور تین صوبائی حلقوں پر پی پی پی امیدواروں کی حمایت کریں گے ، جس کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے ، ایک قومی اور صوبائی حلقوں کیلئے پی پی پی امیدوار ڈاکٹر عبدالواحد سومرو ، گل محمد سموں ، صادق علی میمن ، شمس النسا میمن ، محمود عالم شاہ بخاری ، سید رخسانہ شاہ ، ڈاکٹر طفیل احمد میمن ، علی حسن زرداری ، ممتاز جلبانی سمیت 20 امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائی ،