کراچی میں شدید گرمی ، بدھ کو درجہ حرارت 45 ڈگری تک جاپہنچا

بدھ 30 مئی 2018 21:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) شہر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور درجہ حرارت 45 ڈگری تک جاپہنچا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو کراچی میں شدید گرمی کی لہربرقرار رہی، سمندری ہواؤں کی بندش اوربجلی کی غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

شہر کا درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوزکرگیا ہے ۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ شہرمیں 13 کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے ہوا ئیں چلتی رہیں#

متعلقہ عنوان :