پھلوں کی برآمدات میں رواں سال کے دوران 4.74 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ برائے شماریات

جمعرات 31 مئی 2018 10:30

پھلوں کی برآمدات میں رواں سال کے دوران 4.74 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ برائے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) رواں مالی سال 2017-18ء کے دوران پھلوں کی قومی برآمدات میں 4.74 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال میں پہًے دس ماہ کے دوران پھلوں کی قومی برآمدات 358.23 ملین ڈالر تک بڑھی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران پھلوں کی برآمدات کا حجم 342.01 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی دس ماہ کے دوران پھلوں کی برآمدات میں 16.22 ملین ڈالر یعنی 4.74فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔