اتحاد کیمیکلزکے بعد از ٹیکس منافع میں جولائی تا مارچ 53 فیصد اضافہ

جمعرات 31 مئی 2018 10:30

اتحاد کیمیکلزکے بعد از ٹیکس منافع میں جولائی تا مارچ 53 فیصد اضافہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) رواں مالی سال 2017-18ء کے ابتدائی 9 ماہ میں (جولائی تا مارچ) اتحاد کیمیکلز لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 53 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا مارچ کے دوران کمپنی کو 202ملین روپے کا خالص نفع حاصل ہوا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران بعد از ٹیکس منافع 132 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے نو مہینوں کے دوران اتحاد کیمیکلز لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 70ملین روپے یعنی 53 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 2 روپے کے مقابلہ میں 3 روپے فی حصص تک بڑھ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :