جھانوی کپور پہلی بار ووگ انڈیا میگزین کے سرورق کی زینت بن گئیں

جمعرات 31 مئی 2018 11:10

․ ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور پہلی بار ووگ انڈیا میگزین کے سرورق کی زینت بن گئیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ جھانوی کپور ووگ انڈیا میگزین کے جون کے تازہ شمارے کے سرورق کی زینت بن گئیں جس میں انہوں نے فلورل لباس اور کانوں میں بندے پہنے اور بال کھلے رکھے ہیں جس میں ہو بہت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ جھانوی کپور فلم ’’دھڑک‘‘ میں دکھائی دیں گی۔

متعلقہ عنوان :