ٹریفک اصولوں پرعملدرآمد سے حادثات میں کمی لائی جا سکتی ہے،احترازخان

جمعرات 31 مئی 2018 11:30

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر احترازخان نے کہاہے کہ ٹریفک اصولوں پر عملدرآمد کر کے ہی ٹریفک حادثات میں کمی آسکتی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی سے زیادہ ٹریفک حادثات میںلوگ زندگی کی بازی ہا ر گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹریفک پولیس پر زور دیا ہے کہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔وہ ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول مردان سے تربیت مکمل کرنے والے 161امیدواروں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کے موقع پرتقریب سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ ٹریفک سکول امیدواروں کو ٹریفک قوانین کے ساتھ انہیںجدید تقاضوں کے مطابق گاڑی چلانے کی تربیت بھی فراہم کرتاہے۔

متعلقہ عنوان :