ْکناڈا فلم’’کیرک پارٹی‘‘ کے ہندی ری میک کے فیمیل کردار کے نام کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا

جمعرات 31 مئی 2018 12:11

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا کی کناڈا فلم’’کیرک پارٹی‘‘ کے ہندی ری میک کے فیمیل کردار کے نام کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سدھارتھ ملہوترا نے فلم ’’عیاری‘‘ کی ریلیز سے قبلکناڈا کی ہٹ فلم’’کیرک پارٹی‘‘ کے ہندی ری میک سائن کی تھی لیکن تاحال اس پر کام شروع نہیں کیا جا سکا کیونکہ میکرز فلم میں فیمیل کردار کے لئے نئے چہرے کی تلاش میں ہیں،جس کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا، سدھارتھ ملہوترا اس کے علاوہ ’’شاٹ گن شادی‘‘ اور ’’یہ دل مانگے مور‘‘ میں بھی جلوہ گر ہوں گے۔ سدھارتھ ان دنوں کرن جوہر کی پروڈکشن فلم جو وکرم بترا کی زندگی پر مبنی ہے کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :