آئی جی سندھ نے شادی شدہ خاتون کے مبینہ اغواء کی خبر کا نوٹس لے لیا

جمعرات 31 مئی 2018 14:26

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے تھانہ سچل کی حدور میں شادی شدہ خاتون کے مبینہ اغواء کی خبر کا نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ نے تھانہ سچل سے شادی شدہ خاتون کے مبینہ اغواء ، اچانک لاپتہ ہونے اور لڑکی کے والد پر مقدمہ ختم کرانے کیلئے دباؤ ڈالے جانے کے حوالے سے سوشل میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے جامع انکوائری رپورٹ سمیت کیس میں ابتک ہونے والی تفتیشی پیش رفت پر مشتمل تفصیلات فوری طور پر طلب کرلی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خبر کے مندرجات اور مغویہ کی والدہ کے بیان کی روشنی میں کیس کی تفتیش اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کے اقدامات کو پولیس کی دیگر رینج تک وسعت دی جائے تاکہ پولیس کاروائیوں کو مؤثر بناتے ہوئے مغویہ کی بازیابی کو ممکن بنایا جاسکے۔