انجلینا جولی نے انسٹاگرام جوائن کر لیا،

فلم’’مالفیشنٹ ٹو‘‘ کے سیٹ سے تصویر شئیر کی

جمعرات 31 مئی 2018 15:33

انجلینا جولی نے انسٹاگرام جوائن کر لیا،
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) ہالی وڈ اداکارہ و ہدایتکارہ انجلینا جولی نے انسٹاگرام میں شمولیت اختیار کر لی، انجلینا جولی نے انسٹاگرام پر اپنی آمد کا افتتاح اپنی نئی فلم’’مالفیشنٹ ٹو‘‘ کے سیٹ پر اداکار ایلی فیننگ کی تصویر شئیر کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

فلم’’مالفیشنٹ ٹو‘‘ کی عکسبندی لندن میں ہو رہی ہے جہاں سے انجلینا نے انسٹا گرام جوائن کیا ہے،انسٹا گرام تصویر میں وہ سیٹ پر ایلی فیننگ کے پیچھے کھڑی ہیں اور ہاتھوں سے امن کا نشان بنایا ہوا ہے،تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’امن کی وجہ سے ایک ماں کا مالفیشنٹ کے سیٹ پر ایک دن‘‘۔

متعلقہ عنوان :