پی ایس او نے ملک میں نئی قسم کا پٹرول متعارف کروادیا

جمعرات 31 مئی 2018 23:47

پی ایس او نے ملک میں نئی قسم کا پٹرول متعارف کروادیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے ملک میں فیول کامعیار بہتر کرنے کے اپنے عزم کے تحت ’آلٹران ایکس ہائی اوکٹین 97‘ کے برانڈ نام سے ہائی اوکٹین پٹرول رون 97 متعارف کراکے اپنی مصنوعات کے پورٹ فولیو کومزید وسعت دیدی ہے۔

(جاری ہے)

رون 97 فیول گاڑیوں کی کارکردگی میں شاندار اضافہ کرتا ہے تاکہ صارفین کو آرام دہ سفر کی سہولت کے ساتھ ساتھ ’ناکنگ‘ سے نجات دی جاسکے، اعلیٰ درجے کا رون فیول انجن کی زندگی بڑھاتا ہے اور اس کی دیکھ بھال کے اخراجات میں کمی کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :