شوہر نے بیوی کے لیے نا قابل یقین کام کر دکھایا

بھارتی شہر کانپور میں شوہر نے اپنی بیوی کی شادی اس کے بوائے فرینڈ سے کرادی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 31 مئی 2018 16:05

شوہر نے بیوی کے لیے نا قابل یقین کام کر دکھایا
بھارت( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 مئی 2018ء) شوہر نے بیوی کے لیے نا قابل یقین کام کر دیا۔ بھارت میں شوہر نے اپنی بیوی کی شادی بوائے فرینڈ سے کروا دی۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر کانپور میں شوہر نے اپنی بیوی کی شادی اس کے بوائے فرینڈ سے کروادی۔اس انوکھی شادی کے سوشل میڈیا پر بھی خوب چرچے ہو رہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بھارتی شوہر نے ایسا کام کر دکھایا ہے جو آج تک کوئی نہ کر سکا۔

غیر ملکی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں رہنے والے سچت عرف گولو کی شادی رواں سال فروری کو شانتی نامی لڑکی سے ہوئی تھی۔سچت عرف گولو اور شانتی نامی لڑکی کی شادی تو ہو گئی تا ہم شادی کے بعد شانتی گم سم اور پریشان سی رہنے لگی تھی۔

(جاری ہے)

جس کو اس کے شوہر سچت عرف گولو نے بھی محسوس کیا۔یہ صورت حال اس وقت سنگین ہوگئی جب گولو کی نئی نویلی دلہن کسی انجان موبائل نمبر سے آنے والی فون کال پر لمبی لمبی گفتگو کرتی رہتی جب گولو نامی شوہر نے اپنی بیوی سے اس مسئلے پر گفتگو کی تو شانتی نے اپنے شوہر گولو کو صاف صاف بتا دیا کہ وہ روی نامی لڑکے سے محبت کرتی ہے اور رومی نامی لڑکا لکھنو میں رہتا ہے ۔

شانتی کی طرف سے حقیقت سامنے آنے پر اس کے شوہر کا بہت غیر متوقع سا رد عمل دیکھنے میں آیا کیونکہ شانتی کے شوہر نے حقیقت سامنے آنے کے بعد غصہ کرنے کی بجائے بہت اطمینان کا اظہار کیا اور اس کے بعد اپنے دیگر اہل خانہ سے اس متعلق مشورہ کیا ۔جس کے بعد گولو نے اپنی بیوی کی شادی لکھنو کے لڑکے روی سے کرنے کا اعلان کر دیا جو کہ اس کی بیوی کی محبت تھا،گولو کی طرف سے یہ اعلان صرف اعلان تک ہی محدود نہ رہا بلکہ گولو نے خود اس شادی شرکت کی اور شادی کے تمام انتظامات کرنے کے علاوہ تمام رسومات بھی ادا کیں۔روی سے شادی کے بعد شانتی کا کہنا ہے کہ وہ گولو کی احسان مند ہے اور اس احسان کو وہ کبھی فراموش نہیں کرے گی ۔