ریتک روشن اداکاری کے ساتھ ساتھ فوٹوگرافی میں بھی ماہر نکلے

جمعرات 31 مئی 2018 18:14

ریتک روشن اداکاری کے ساتھ ساتھ فوٹوگرافی میں بھی ماہر نکلے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار ریتک روشن اداکاری کے ساتھ ساتھ فوٹوگرافی میں بھی مہارت رکھتے ہیں، انہوں نے فلم ’’سپر 30‘‘ کے سیٹ پر چند قدرتی مناظر کی بنائی گئی تصاویر انسٹاگرام پر شئیر کر دیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریتک روشن ان دنوں وکاس بھل کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’سپر 30‘‘ کی عکسبندی میںمصروف ہیں۔ فلم کہ کہانی معروف ریاضی دان آنند کمار کی زندگی پر مبنی ہے جس میں ریتھک روشن آنند کمارکا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ریتھک روشن نے فلم ’’سپر 30‘‘ کے سیٹ پر چند قدرتی مناظر کی بنائی گئی تصاویر انسٹاگرام پر شئیرکیں۔ فلم آئندہ سال25 جنوری کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :