فلم ‘زیرو’ کے آخری شیڈول کی عکسبندی ناسا میں کی جائے گی

جمعرات 31 مئی 2018 18:14

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) شاہ رخ خان کی فلم ‘زیرو’ کے آخری شیڈول کی عکسبندی کا پلان واضح کردیا گیا، اطلاعات کے مطابق آخری شیڈول کی عکسبندی امریکی خلائی ادارے ناسا میں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا ذرائع کے مطابق بولی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان، انوشکا شرما اور آر مدھاون ان دنوں امریکا میں ہی موجود ہیں اور فلم ‘زیرو’ کے 45 دنوں پر مشتمل آخری شیڈول کی عکسبندی میں مصروف ہیں اور اسی دوران وہ امریکی خلائی ادارے ناسا میں بھی شوٹنگ کریں گے۔ یاد رہے فلم رواں برس 21 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :