اساتذہ و طالبات کا ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کامطالعاتی دورہ

جمعرات 31 مئی 2018 17:42

لاہور۔31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) نالج سکول اینڈ اکیڈمی شاد باغ کی طالبات اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی، دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے جامعہ خدیجتہ الکبریٰ شیراز کالونی کالج روڈ، ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ شالیمار باغ‘ چائلڈ پروٹیکشن بیورو‘مدرسہ سید شاہ شہاب الدین محلہ اسلام آباد سنگھ پورہ کادورہ کیا، ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 176تھی۔