پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی مثالی ہے جو کئی برسوں سے قائم بخوبی رواں دواں ہے ،نمائندہ خاص شیخ السعید الخاطری

جمعرات 31 مئی 2018 18:40

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) صدر متحدہ عرب امارات کا پاکستان میں نمائندہ خاص شیخ السعید الخاطری نے میجر عامر ایف سی واشک کے ہمراہ واشک شہر میں شیخ خلیفہ بن زید سلطان النہیاں کی جانب سے چودہ ہزار خاندانوں میں رمضان پیکج کے تحت آٹا تقسیم کا ماڈل سکول واشک گراونڈ میں افتتاع کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی مثالی ہے جو کئی برسوں سے قائم بخوبی رواں دواں ہے ،انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے سے دلی لگاو اور محبت رکھتے ہیں اور ہر مشکل و مصیبت میں ایک دوسرے کے ساتھ نھباتے رہے ہیں اس موقع پر اسٹنٹ منیجر شمسی ائیربیس شہباب خان سماجی کارکن حاجی کوثر مجید و دیگر علاقائی معتبرین بھی موجود تھے شیخ سعید الخاطری نے کہا کہ پاکستان کے لوگ متحدہ عرب امارات کو اپنا جگری دوست سمجھتے ہیں اس ضمن میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن ذید سلطان النہیاں بھی ہمہ وقت سے اپنے خاندان کے دیگر بڑوں کے ہمراہ پاکستان کے لوگوں کی محبت اور ہمدری کو مثالی تصور کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ صدر متحدہ عرب امارات پورا بلوچستان سمیت خاران اور واشک کی ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے اور ان اضلاع میں مساجد/ اسپتال/ اسکولز/ ذرائع آبنوشی / روڑز کی تعمیر سمیت ہر سال رمضان پیکج کے تحت خاران اور واشک کے ہزاروں مستحق و غریب خاندانوں میں آٹا تقسیم کرنا اس کی کڑی ہے شیخ سعید الخاطری نے کہا کہ واشک اور خاران کے ہر مستحق و غریب افراد کے گھر میں رمضان پیکج کے تحت آٹا پہنچائی جائیگی جبکہ خاران میں بھی گزشتہ روز ڈی پی او خاران محمد انور بادینی /و نمائندوں کی نگرانی افتتاع ہوکر بیس ہزار خاندانوں میں آٹا تقسیم شروع کی گئی ہے ۔