دوران امتحان طالبات کو حراساں کرنے کی شکایات کا نوٹس لے کر تعلیمی بورڈ کو انکوائری کا حکم دیدیا ہے ، وزیر مملکت انجینئر بلیغ الرحمان

جمعرات 31 مئی 2018 19:29

دوران امتحان طالبات کو حراساں کرنے کی شکایات کا نوٹس لے کر تعلیمی بورڈ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) وزیر مملکت برائے تعلیم انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ دوران امتحان طالبات کو حراساں کرنے کی سامنے آنے والی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے وفاقی تعلیمی بورڈ کو انکوائری کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں اور بورڈ حکام کو انکوائری مکمل ہونے تک واقع میں ملوث ایگزامنر سے ڈیوٹی نہ لینے کی ہدایات کی گئی ہیں ممتحن کی جانب سے بچیوں کے ساتھ ناروا رویے کی شکایت پر فیڈرل بورڈ کو انکوائری کی ہدایت کردی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں بلیغ الرحمان نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ بعض اراکین نے ممتحن کے بچیوں کے ساتھ ناروا رویے کی شکایت کی تھی۔ فیڈرل بورڈ کو انکوائری کی ہدایت کی ہے۔ وزارت کیڈ کو بھی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ ایسا معاملہ ہے جسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ہم نے کارروائی شروع کی ہے اور اس کے نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے تمام اراکین کو پانچ سالہ مدت کی تکمیل پر مبارکباد پیش کی اور توقع ظاہر کی کہ آنے والی اسمبلیاں اور وزرائ اعظم بھی اپنی مدت پوری کریں گے۔