کابل میں وزارت داخلہ کی عمارت پر طالبان کا حملہ

فائرنگ کے تبادلے میں سات جنگجو ہلاک

جمعرات 31 مئی 2018 20:02

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) افغان دارالحکومت کابل میں وزارت داخلہ کی عمارت پر طالبان کا حملہ کے دوران حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں سات جنگجو ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 10 حملہ آوروں نے افغان وزارت داخلہ کی نئی عمارت پر حملہ کیا، حملہ آور ایک گاڑی میں فوجی وردیوں میں ملبوس ہو کر آئے ، پہلے ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑایا جس کے بعد کئی گھنٹے تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، افغان حکام کا کہنا ہے کہ تین حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑایا جبکہ سات کو سکیورٹی فورسز نے مارا، طالبان کی جانب سے یہ حملہ 24 مئی کے راکٹ حملے کے جواب میں کیا گیا،