عام انتخابات،خیبر پختونخوا میں 7ہزار 386پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیدیا گیا

جمعرات 31 مئی 2018 20:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) آئندہ عام انتخابات کے لئے خیبر پختونخوا میں 7ہزار 386پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیدیا گیاہے سب سے زیادہ حساس اورحساس ترین قرار دیئے جانے والے پولنگ سٹیشن پشاور ، کوہاٹ ، ہنگو ، بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان، مالاکنڈ ڈویژن کے بعض اضلاع میں دہشتگردی کے حوالے سے جبکہ لڑائی جھگڑوں ،ہوائی فائرنگ کے حوالے سے پشاور ،چارسدہ ، مردان ، نوشہرہ ، صوابی کے پولنگ سٹیشنوں کو حساس اورحساس ترین قرار دیئے گئے ہیں خیبرپختونخوا میں 7ہزار 386جن پولنگ سٹیشنوں کو حساس اور حساس ترین قرار دیاگیا ہے ان پولنگ سٹیشنوں پرپولیس ، ایف سی کی نفری کی تعیناتی کی سفارشات بھی کی گئی ہے ملک بھر میں 86ہزار 436پولنگ سٹیشنز قائم کر دیئے گئے ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی دارلحکومت پشاور کے 8سو پولنگ سٹیشنز کو حساس اور حساس ترین قرار دیئے ہیں یہ پولنگ سٹیشنز متنی ، ایف آر پشاور ، بڈھ بیر ، پشتخرہ ، رنگ روڈ سمیت شہرکے مختلف مقامات پر موجودہیں ۔

(جاری ہے)

اندرون شہر یکہ توت کے بعض پولنگ سٹیشنوں کوحساس اورحساس ترین قرار دیا گیاہے ان حساس اور حساس ترین پولنگ سٹیشنوں میں خواتین کے پولنگ سٹیشنز بھی شامل ہیں۔