حبکو پا ور کمپنی صحت وتعلیم کے شعبو ں پر سالانہ کروڑوں روپے خر چ کررہی ہے ، منیجرسید حسن ریا ض بخاری

جمعرات 31 مئی 2018 21:49

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) حبکو پا ور کمپنی کے سی ایس آر پر وگر ام کے منیجرسید حسن ریا ض بخاری نے کہا ہے کہ حبکو پا ور کمپنی صحت وتعلیم کے شعبو ں پر سالانہ کروڑوں روپے خر چ کررہی ہے ، حبکو پا ور کمپنی کے گر دونو اح میں واقع مختلف گو ٹھو ں کے 1400کے قریب بچوں کو حبکو کے زیر اہتمام چلنے والے ٹی سی ایف اسکو لو ں میں معیا ری تعلیم فر اہم کی جا رہی ہے ، ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے کر اچی کے ایک نجی ہو ٹل میں حب کے صحا فیو ں کے اعزاز میں دیئے گئے افطا ر ڈنر کے موقع پرخطا ب کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر حبکو پا ور کمپنی کے سیکرٹری شہریار نشاط ، منیجر پی آر علی سعید فا روقی ، منیجر پی آر فراز علی انصاری سمیت صحا فیو ں کی بڑی تعداد مو جو د تھی منیجر سی ایس آر سید حسن ریا ض بخا ری نے کہا کہ حبکو د ، چائنہ پا ور جنر یشن اور با ئیکو پٹرولیم کے مشتر کہ طور پر 13کر وڑ روپے کی لا گت سے پیر کس روڈ کی تعمیر شروع کررہی ہے حبکو پا ور کمپنی نے الانہ گو ٹھ ، قادر بخش گو ٹھ اور عبا س گو ٹھ کے تین سرکا ری اسکو لو ں کو ایڈپٹ کیا ہے ان میں کمر وں اورٹیچر ز کی تعداد بڑھا دی گئی ہے ،ایک پر ائمری اسکو ل بنا نے پر ساڑھے تین کر وڑروپے خر چ کیئے گئے ہیں جبکہ ایک اسکو ل پر سالانہ خر چہ 25لاکھ روپے آتا ہے الانہ گو ٹھ میں 170، قادر بخش گو ٹھ میں 160اور عبا س گو ٹھ میں قائم ٹی سی ایف اسکو ل میں 150بچو ں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جا رہا ہے جبکہ پیر کس میں دو ایکڑ اراضی پر اسکو ل قائم کیا گیا ہے جس میں 250بچے تعلیم حا صل کررہے ہیں انہو ں نے مذید بتا یا کہ گڈانی میں دو ایکڑ اراضی منظور کر الی گئی ہے جس پر انشا ء اللہ جلدٹی سی ایف اسکو ل قائم کرکے گڈانی کے بچوں کو بھی بہتر تعلیم کی سہو لت فر اہم کی جا ئے گی انہو ں نے کہا کہ گو ٹھو ں سے بچوں کو ٹی سی ایف اسکو لو ں تک لا نے اور لے جانے کے لئے 11بسوں کا انتظا م کیا گیا ہے جن پر سالانہ ڈیڑھ کروڑ روپے خر چ کیئے جا رہے ہیں ، ٹی سی ایف اسکو لو ں میں سو لر سسٹم کے ساتھ آرو پلا نٹ کے تحت میٹھے پا نی کی سہو لت فر اہم کی جا رہی ہے انہو ں نے کہا کہ چائنہ پا ور جنر یشن کے ساتھ ملکر ما ہیگر وں کے لئے جیٹی بھی تعمیر کر وارہے ہیں جو اکتو بر 2018میں پا یہ تکمیل تک پہنچ جا ئے گی جس سے مقامی ما ہیگر وں کو فشنگ کے حوالے سے بہتر سہولیا ت میسر آئیں گی انہو ں نے کہا کہ ہنر فا ئو نڈیشن میںتر بیت مکمل کر نے والے 30نو جو انو ں میں سے 27کو چائنہ پا ور کمپنی میں ملا زمت فر اہم کر دی گئی ہے سید حسن ریاض بخا ری نے مذید کہا کہ حب پا ور کمپنی کی جانب سے اپر نٹس شپ اسکیم کے تحت مقامی نو جوا نو ں کو فنی تر بیت دینے کا سلسلہ جا ری ہے پہلے 12نو جوانو ں کو تربیت دی جا رہی تھی اب ان کی تعداد بڑھا کر 24کر دی گئی ہے انہو ں نے کہا کہ جام غلام قادر گو رنمنٹ ہسپتا ل میں 20کلو واٹ کا سولر سسٹم بھی لگا یا گیا ہے جس سے ہسپتا ل کا بنیا دی مسئلہ حل ہو چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :