ْسعودی عرب ،مسلح افراد اور سیکورٹی فورسز مابین جھڑپ ، ایک پولیس اہلکار جاں بحق،متعدد زخمی

جمعرات 31 مئی 2018 22:55

طائف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) سعودی عرب میں مسلح افراد اور سیکورٹی فورسز مابین جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور کچھ زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شہر طائف میں سعودی عرب سکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے جس میں ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کے اخبار سبق کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے شہر طائف میں سعودی عرب سکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے جس میں ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے ٹریفک پولیس اہلکار کو ہلاک کردیا اور اس کے اسلحہ کو بھی ساتھ لے گئے۔ سعودی ذرائع کے مطابق مسلح افراد کے ساتھ جھڑپ میں بعض سعودی سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوگئے ہیں۔