سی پیک توقع سے زیادہ تیز رفتاری سے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے،ماہرین

سی پیک کی ترقی کا انحصار پاکستان کے سیاسی استحکام پر سی پیک کی ترقی کے ساتھ ساتھ پاکستانی عوام کا معیار زندگی بلند ہو گا،سی پیک علاقائی استحکام اور ترقی کی اعلی ٰ مثال بن سکتا ہے،گلوبل ٹائمز

جمعرات 31 مئی 2018 22:57

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) چین کے اقتصادی و مالیاتی امور کے ماہرین نے کہا ہے کہ اوبور منصوبے کا فلیگ شپ منصوبہ سی پیک توقع سے کہیں زیادہ تیز رفتاری سے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے،سی پیک کے استحکام کا انحصار پاکستان کے سیاسی استحکام پر ہے،سی پیک کی ترقی کے ساتھ ساتھ پاکستانی عوام کا معیار زندگی بلند ہو گا،سی پیک علاقائی استحکام اور ترقی کی اعلی ٰ مثال بن سکتا ہے۔

(جاری ہے)

چین کے معروف ریاستی اخبار گلوبل ٹائمز کو چین کے اقتصادی و مالیاتی امور کے ماہرین نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اوبور منصوبے کا فلیگ شپ منصوبہ سی پیک توقع سے کہیں زیادہ تیز رفتاری سے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔زوہائو رانگ نے انٹرویو کے دوران کہا کہ سی پیک کے استحکام کا انحصار پاکستان کے سیاسی استحکام پر موٹر ویز کی طرح پاکستان نے پاور سیکٹر میں بھی فوائد سمیٹنے شروع کر دئیے ہیں۔سی پیک کی ترقی کے ساتھ ساتھ پاکستانی عوام کا معیار زندگی بلند ہو گا۔رین مین یونیورسٹی میں انٹرنیشنل امور انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر وانگ یوئی نے کہا کہ سی پیک علاقائی استحکام اور ترقی کی اعلی ٰ مثال بن سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :