اٹک ،کے پی کے سے ناجائز اسلحہ لانے والے کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا

جمعرات 31 مئی 2018 23:07

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) کے پی کے سے ناجائز اسلحہ لانے والے کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق اینٹی کار لفٹنگ سیل خوشحال گڑھ پوسٹ پر تعینات اے ایس آئی سید آفتاب حسین شاہ بخاری نے تھانہ جنڈ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ دوران چیکنگ انہوں نے ٹویوٹا کرولا کار جو کوہاٹ سے آ رہی تھی کو مشکوک جانتے ہوئے تلاشی لی تو ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے محمد اشرف ولد محمد غلام سکنہ سید حسن علی کلے ڈاکخانہ سیدہ تحصیل لوئر کرم ضلع کرم ایجنسی کے قبضہ سے پسٹل 30 بور جس میں ایک میگزین تھی جس میں 6 گولیاں برآمد ہوئیں ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ کا مقدمہ درج کرا دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :