آئی جی سندھ نے تھانہ سچل سے شادی شدہ لڑکی کے مبینہ اغواء کا نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب

جمعرات 31 مئی 2018 23:10

آئی جی سندھ نے تھانہ سچل سے شادی شدہ لڑکی کے مبینہ اغواء کا نوٹس لے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے تھانہ سچل سے شادی شدہ لڑکی کے مبینہ اغوائ/اچانک لاپتہ ہونے اور لڑکی کی والدہ پر مقدمہ ختم کرانیکے لیئے دباؤ ڈالے جانیکے حوالے سے سوشل میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے جامع انکوائری رپورٹ سمیت کیس میں ابتک ہونیوالی تفتیشی پیش رفت پر مشتمل تفصیلات فوری طور پر طلب کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خبر کے مندرجات اور مغویہ کی والدہ کے بیان کی روشنی میں کیس کی تفتیش اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کے اقدامات کو پولیس کی دیگر رینج تک وسعت دی جائے تاکہ پولیس کاروائیوں کو مؤثر بناتے ہوئے مغویہ کی بازیابی کو ممکن بنایا جاسکے۔