ہمارے تمام مسائل کا حل قرآن کے نظام میں موجود ہے،دردانہ صدیقی

جمعرات 31 مئی 2018 23:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) قرآن معاشرتی امراض کی تشخیص کے ساتھ ان کاعلاج بھی تجویز کرتا ہے،اگر ہم قرآن کی خوشخبری کے مطابق اللہ کے عہد کو نبھائیں تو اللہ بھی اپنے عہد کو نبھاتا ہے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی دردانہ صدیقی نے گل خیرن قرآن انسٹیٹیوٹ کیمپس 5 میں تکمیل تفسیر قرآن کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اختیارات اگر اہل تقویٰ کے ہاتھ میں ہوں تو وسائل لوگوں کے مسائل حل کرنے میں استعمال ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ دنیا بھر میں مسائل کا شکار اسی لئے ہے کہ امت میں مخلص رہنماؤں کا فقدان ہے۔دردانہ صدیقی نے مزید کہا کہ ہمارے تمام مسائل کا حل قرآن کے نظام میں ہے ہمیں چاہیے کہ اس نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کریں۔پاکستان کی نظریاتی اساس کے تحفظ کے لئے بھی اسلام پسند قوتوں کا باہمی اتحاد ملک و قوم کی ضرورت ہے