ضلع بھر میں انسداد ڈینگی مہم بھرپور انداز میں جاری

جمعرات 31 مئی 2018 23:44

فیصل آباد۔31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی ہدایت پر ضلع بھر میں انسداد ڈینگی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔اس ضمن میں اینٹی ڈینگی ٹیموں نے ان ڈور اور آئوٹ سرویلنس کرکے ڈینگی کے ممکنہ ذرائع کا خاتمہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر برائے ڈینگی کنٹرول ڈاکٹر بلال احمد کی زیرنگرانی ٹیموں نے کباڑخانوں،ٹائر شاپس،قبرستانوں،پودوں کی نرسریوں کے علاوہ فریج کی ٹرے،اے سی کے پائپس،پانی کی ٹینکیوں،گملوں اور دیگر جگہوں کو چیک کیا اور شہریوں کو انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے پرزور دیا۔

متعلقہ عنوان :