ورون دھون کے بھائی روہت دھون کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش

جمعہ 1 جون 2018 10:50

ممبئی ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) بالی وڈ اداکار ورون دھون کے بھائی روہت دھون اور بھابی جھانوی دیسائی دھون کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ورون دھون کے بھائی روہت دھون اور بھابی جھانوی دیسائی دھون کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس پر ان کے والد ڈیوڈ دھون اور ورون دھون بے حد خوش ہیں۔ روہت دھون فلم ’’ڈیشوم ‘‘ کی ہدایتکاری دے چکے ہیں جس میں اداکار ورون دھون اور جان ابراھام نے مرکزی کردار ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :