کالعدم کردورکرز پارٹی کے جنگجوؤں سے جھڑپ میں تین ترک فوجی ہلاک

جمعہ 1 جون 2018 13:40

کالعدم کردورکرز پارٹی کے جنگجوؤں سے جھڑپ میں تین ترک فوجی ہلاک
بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) عراق میں کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کے جنگجوؤں کے ساتھ ایک جھڑپ میں کم از کم تین ترک فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوج کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیاکہ یہ کارروائی عراق کے شمال میں ہوئی، جہاں کردستان ورکرز پارٹی کے عسکریت پسندوں نے ٹھکانے بنا رکھے ہیں۔ اس تنظیم کو ترکی اور اس کے مغربی اتحادیوں نے دہشت گرد قرار دے رکھا ہے۔1984 کے بعد سے ترک فورسز اور کردستان ورکرز پارٹی کی لڑائی میں ہزاروں جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔