نجی فرمز کو افغانستان کیلئے فوجی کارگو کی نگرانی کے اختیارات تفویض

جمعہ 1 جون 2018 16:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) پاکستان نے ایف بی آر کی لانسنس یافتہ نجی ٹریکنگ کمپنیوں کو افغانستان میں امریکی و نیٹو و ایساف فورسز کو پٹرولیم مصنوعات و دیگر سامان کی ترسیل کی چیکنگ اور مانیٹرنگ کے اختیارات دے دیے ہیں۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نوٹیفکیشن 649(I)/2018 کردیا ہے جس کے ذریعے 25 اپریل 2012 کو ایس آر او نمبر 413(I)/2012 کے تحت جاری کردہ ٹریکنگ اینڈ مانیٹرنگ آف کارگو رٴْولز 2012 میں ترامیم کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اس بارے میں ایف بی آر کے سینئر افسر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ترمیمی ایس آر او کے ذریعے امریکی و نیٹو و ایساف فورسز کو پٹرولیم مصنوعات و دیگر سامان کی ترسیل پر بھی ٹریکنگ اینڈ مانیٹرنگ آف کارگو رولز 2012 کا اطلاق کردیا گیا ہے اور آئندہ امریکی و نیٹو و ایساف فورسز کو پٹرولیم مصنوعات و دیگر سامان کی ترسیل کے لیے مذکورہ رولز کے مطابق نہ صرف چیکنگ و مانیٹرنگ ہوگی بلکہ ان رولز کے مطابق عائد کردہ چارجز بھی وصول کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :