خواجہ آصف ڈھیروں مبارکباد، شہباز شریف

جمعہ 1 جون 2018 16:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے خواجہ آصف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے فوری طور پر الیکشن کی تیاری کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائیڈ ٹویٹر پر پغام میں سپریم کورٹ کی جانب خواجہ آصف نااہلی کیس کالعدم قرار دینے پر خواجہ آصف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیالکوٹ کی عوام کی خواجہ آصف سے محبت کا عملی مظاہرہ کئی بار ہم دیکھ چکے ہیں اب خواجہ آصف باقی تمام کام چھوڑ کر فوری طور پر الیکشن کی تیاری کریں ۔ ۔