او ایل ایکس کا کار فرسٹ کے ساتھ سرمایہ کاری،
پاکستان میں آٹو سیکٹرکے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہوگا
جمعہ 1 جون 2018 16:42
(جاری ہے)
یہ آن ۔گراؤنڈ نیٹ ورک آف ویلیو ایڈڈ کار سروسز کو دنیا کی آن لائن ٹریڈنگ کے ساتھ ملائے گا۔
او ایل ایکس آٹو کلاسفائیڈز کی نمبر ایک ایپ اورماہانہ 7ملین وزٹرز کے ساتھ پاکستان کی سب سے بڑی ویب سائٹس میں سے ایک ہے ۔ او ایل ایکس سب سے بڑی آن لائن آٹو مارکیٹ پلیس میں روزانہ 5سو سے زائد گاڑیاں پوسٹ کرتا ہے جبکہ ہر دو سکینڈز میں نئی کار پوسٹ کی جاتی ہے۔ او ایل ایکس پاکستان کے 115شہروں میں کاروں، موٹرسائیکلوں اورگاڑیوں کے سامان کے کاروبار کرنے کے لیے ایک اوپن مارکیٹ پلیس فراہم کرتا ہے۔کار فرسٹ، ملک بھر میں نیٹ ورک پرچیز سینٹرز اور وئیر ہاوس کے ساتھ اپنی نوعیت کا پہلا آن لائن آکشن اور ٹریڈنگ پلیٹ فارم ہے جہاں گاڑیوں کے مالکان کار فرسٹ کے ساتھ نہایت محفوظ، با آسانی اور شفاف طریقے سے اپنی گاڑیاں فروخت کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کارفرسٹ آن لائن آکشن پلیٹ فارم کے ذریعے ملک بھر میں انونٹری کے لیے اپنے ڈیلر زکو سہولت فراہم کرتا ہے۔اس موقع پر اوایل ایکس پاکستان کے سی ای او بلال باجوہ نے کہا کہ ’’ او ایل ایکس نے پاکستان کی سب سے بڑی بائیرز،سیلرز اور ہر ماہ 150,000سے زائد کاروں کی فہرست بنانے کے ساتھ ساتھ آٹو موبائل سیکٹر میں بزنس کمیوینٹی کو تخلیق کیا ہے۔ کارفرسٹ نے یوزرز کو بااختیار بنانے کے لیے ایک زبردست کاروباری اقدام کیا ہے تاکہ وہ باآسانی اپنی کاروں کی خریدوفروخت کرسکیں۔ ہم او ایل ایکس صارفین کو ٹرانزیکشن کے حوالے سے سہولت فراہم کرتے ہوئے ان کے معیار پر پورا اترنا چاہتے ہیں۔‘‘انہوں نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری کارفرسٹ کے ساتھ او ایل ایکس یوزرکے لیے بے مثال خدمات سرانجام میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ہم پاکستان میں ڈیلرز اور ہر صارف کو بہترین آٹو آن لائن سروس کا تجربہ کرنے کی آفر کریں گے۔‘کار فرسٹ کے شریک بانی اور سی ای او راجا مراد خان نے کہا کہ 2016میں کار فرسٹ کی بنیاد رکھی گئی۔ کارفرسٹ نے ایف ای جی سے پاکستان کی سب سے بڑی راؤنڈ آف سیریز’’A‘‘ انویسٹمنٹ حاصل کیا۔انہوں نے کہا کہ او ایل ایکس کے ساتھ یہ نئی انویسٹمنٹ درست وقت پر ہمارے آپریشنز کو بڑھانے کے لیے کئی گئی ہے۔ آنے والے سالوں میں کارفرسٹ اور او ایل ایکس اپنی سروسز فراہم کرے گا تاکہ صارفین کو کئی نئی پراڈکٹس اور سروسز سمیت استعمال شدہ کاروں کی خرید و فروخت کی سہولت آفر کی جائے جوپاکستان میں پہلے کبھی نہ آفر کئی گئی ہو۔ اوایل ایکس اور کارفرسٹ ایک ساتھ مل کر کاروں سے متعلق تمام چیزیں مثال کے طور پر گاڑیوں کی جانچ پڑتال، سرٹیفکیشن، فنانسنگ، انشورنس، لائیو آکشنز اور بہت سارے مسائل کا جامع حل پیش کرے گا ۔ اوایل ایکس اورکارفرسٹ کار ٹریڈنگ پروسس میں سنگ میل عبور کرنے پر شفافیت اور صلاحیت کو بہتر بناتے ہوئے کسٹمر کے سفر میں ویلیو ایڈڈ شامل کرنے کے لیے اشتراک کرے گا۔مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
-
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ
-
ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی
-
برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ
-
100اور1500مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہو گی
-
سرگودہا، 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کوہوگی
-
عالمی اورمقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.