پی ٹی آئی کا نگراں وزیراعلیٰ کےنام پریوٹرن کاسلسلہ بدستور جاری

پی ٹی آئی نے اب نگراں وزیراعلیٰ کیلئے حسن عسکری، اوریامقبول جان، یعقوب اظہار اور ایازمیرکے نام فائنل کرلیے، پارٹی میں رابطوں کا فقدان ہے،رابطوں میں بہتری پیداکریں گے۔ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 1 جون 2018 16:28

پی ٹی آئی کا نگراں وزیراعلیٰ کےنام پریوٹرن کاسلسلہ بدستور جاری
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم جون 2018ء) : تحریک انصاف کا نگراں وزیراعلیٰ کے نام پریوٹرن کا سلسلہ بدستور جاری ہے،تحریک انصاف نے اب ایازمیر کا ایک نام مزید جاری کردیا ہے، تحریک انصاف نے اب نگراں وزیراعلیٰ کیلئے چار نام جن میں حسن عسکری، اوریامقبول جان، یعقوب اظہار اور ایازمیرکے نام شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ آج دیے گئے 3ناموں پرمیں سے اتفاق ہوجائے گا۔

ایازمیر، حسن عسکری اور یعقوب اظہار کا نام فائنل ہے۔انہوں نے کہاکہ پارٹی میں رابطوں کا فقدان ہے۔کوآرڈینیشن میں بہتری آنی چاہیے۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ نگراں وزیراعلی کے نام سامنے آرہے ہیں لیکن اس میں اتنی پریشانی والی بات نہیں ہے۔ناصر درانی نے معذرت کرلی،ناصر کھوسہ کا نام واپس لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

نام فائنل کرنا محمودالرشید کا کام ہے لیکن مجھے جوپارٹی لائن دے گی میں توان پربات کروں گا۔

میاں محمودالرشید نے کہا کہ پنجاب میں نگراں وزیراعلی کے معاملات میں نے دیکھنے ہیں میں چیئرمین پی ٹی آئی سے رابطے میں ہوں ۔فواد چوہدری کا کام مرکز میں ہے۔سینئرسیاسی تجزیہ کارسلمان غنی نے کہا کہ فواد چوہدری ابھی بھی کنفیوژن میں ہیں۔ تحریک انصاف کے حوالے سے ایسی کیفیت پیدا ہورہی ہے کہ ان میں سنجیدگی نہیں ہے۔پی ٹی آئی کو آئندہ حکومتی جماعت کے طور پردیکھا جارہا ہے۔

لیکن پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا۔معید پیرزادہ نے کہاکہ پی ٹی آئی میں ہوم ورک نہیں کرکے رکھا ہوا تھا۔مسلم لیگ ن یا پیپلزپارٹی نے مکمل ہوم ورک کرکے رکھا ہوتا ہے۔وہ بڑی جماعتیں ان پرنوازشریف یا آصف زرداری کی مکمل گرفت ہے۔ تحریک انصاف نے جن کا نام دیا ان سے مشاورت ہی نہیں کی۔ جس کے باعث کچھ ناموں نے معذرت کرلی۔سیاسی لحاظ سے پی ٹی آئی بڑی جماعت ہے۔