مسلم لیگ فنگشنل بلوچستان سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی تمام نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کریگی،میر مشرف خان کھوسہ

جمعہ 1 جون 2018 16:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ فنگشنل کے صوبائی صدر میر مشرف خان کھوسہ ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری گلزار احمد کھوسہ ،سینئر ایڈیشنل سیکرٹری نیاز حمد ابڑو ،ملک اشفاق کوسہ ، میر حبیب اللہ کھوسہ ، حاجی میر عرس کھوسہ ، استادسلطان کھوسہ ،عبدالرزاق حرمجاہد،سردار جعفر عابد ،مولا بخش پرکانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ فنگشنل بلوچستان سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی تمام نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کریگی ۔

یہ بات انہوں نے جمعہ مسلم لیگ فنگشنل کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ فگنشنل نے ہمیشہ بلوچستان کے مظلوم اور محکوم عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز بلندکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام سے ووٹ لیکراقتدار میں آنے والوں نے عوام کی کوئی خدمت نہیں کی آج اکیسویں صدی میں بھی بلوچستان کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ فنگشنل 2018ء کے انتخابات میں بلوچستان سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی تمام نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کریگی اور انشاء اللہ عوام کے ووٹوں سے مسلم لیگ فنگشنل کے امیدوار کامیابی حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ عوام عام انتخابات میں آزمائے ہوئے لوگوں کو ووٹ نہ دیں بلکہ مخلص اورایماندار لوگوں کوووٹ دیکر ایوانوں میں بھیجیں تاکہ وہ انکے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کرسکیں۔